عوامی مسائل کا حل بلدیاتی الیکشن میں ہے: میاں عرفان الحق
عوامی مسائل کا حل بلدیاتی الیکشن میں ہے: میاں عرفان الحق
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی )بلدیہ شیخوپورہ کے وارڈ نمبر 24 میں جنرل کونسلر کے امیدوار میاں عرفان الحق عرف ہیرا نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ہی عوام کے مسائل کا حل ہے گزشتہ 8 سالوں سے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے خالد روڈ اور اس کے اردگرد کی آبادیوں میں عوام کو پینے کا صاف پانی اور صفائی ستھرائی کا نئے نظام دیا جائےگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف انتخابی کارنر میٹنگ سے خطا ب کرتے ہوئے کیا