• news

علامہ اقبالؒ کے افکار و نظریات کی بدولت برصغیر میں انقلاب برپا ہوا: عامر سجاد، اسد اللہ

علامہ اقبالؒ کے افکار و نظریات کی بدولت برصغیر میں انقلاب برپا ہوا: عامر سجاد، اسد اللہ

اجنیانوالہ (نامہ نگار) چودھری عامر سجاد ورک اور چودھری اسد للہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ برصغیر کے عظیم شاعر اور سچے عاشق رسول تھے۔ علامہ اقبالؒ ککے افکار و نظریات کی بدولت ہی برصغیر میں انقلاب پیدا ہوا اور وہ صرف ایک دور پر محیط شاعر نہ بلکہ ان کے فکر و فن میں اس قدر وسعت اور گہرائی تھی کہ تمام زمانوں کے تقاضوں کے عین مطابق انہوں نے اپنی رائے پیش کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یوم اقبالؒ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ای پیپر-دی نیشن