• news

مستقل اوربروقت اقدامات سے ڈےنگی پر مکمل کنٹرول ممکن ہے: پروےز ملک،عمران نذیر

مستقل اوربروقت اقدامات سے ڈےنگی پر مکمل کنٹرول ممکن ہے: پروےز ملک،عمران نذیر

لاہور (خصوصی رپورٹر)مسلم لےگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی لاہور کے صدر پروےز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایم پی اے نے کہا ہے کہ بروقت موثر اقدامات سے ڈےنگی پر مکمل کنٹرول ممکن ہے۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے بروقت اور موثر ترےن اقدامات اورعوامی تعاو ن سے ڈےنگی کے مرض کی شدت بتدرےج کم ہورہی ہے۔مسلم لےگ (ن) کے کارکن اپنے گلی محلے اور علاقوں مےں صفائی اور پانی ٹھہرنے کے مقامات کو خشک رکھنے کا عوامی شعور بےدار کرےں۔ڈےنگی جےسے امراض پر مستقل کنٹرول کے لےے مستقل اقدامات ہی کے ذرےعے قابو پاےا جاسکتا ہے ۔حفاظتی اقدامات ،احتےاطی تدابےر پر عملدرآمد بے حد ضروری ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ ن لاہور کے ایڈشنل جنرل سیکرٹری سید توصیف شاہ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ سعد فرخ، نائب صدر چودھری باقر و دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن