”حسنین کریمینؓ کے اسوہ پر عمل سے نوجوانوں کو بے راہ روی سے بچایا جا سکتا ہے“
”حسنین کریمینؓ کے اسوہ پر عمل سے نوجوانوں کو بے راہ روی سے بچایا جا سکتا ہے“
لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کے ناظم اعلی سید عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ حضرت حسن ؓ اور حسین ؓ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچا یا جا سکتا ہے، شہدا ئے اسلام وشہدا ئے کر بلاکی قر بانیاں مسلمانوں کو اسلام کے لئے ہر قر بانی دینے اورمنظم جدوجہد کر نے کا درس دیتی ہےں یہ ایک حقیقت ہے کہ اسلام کے نفاذ کے بغیر ملک بحرانوں سے آزاد نہیں ہو سکتا ہے۔گذشتہ روز حضرت امام حسین ؓ کی شہادت کے سلسلہ میں دوروزہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضرت حسینؓ اور شہدائے اسلام کی زندگیاں امت مسلمہ کے لیئے مشعل راہ ہےں، جس نظام کو حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ اور دیگر خلفاءؓ نے اپنے دور اقتدار میں عملا نافذ کیا اور حضرت حسین ؓاور اہل بیت ؓ اور اصحا کرامؓ نے اس پر عمل کیا یہی وجہ ہے کہ ان عظیم ہستیوں کا نام قیامت کے دن تک روشن رہے گا۔ خلفائے راشدین کانظام نافذ کر نے سے ہی ملک بحرانوں سے آزاد ہو سکتا ہے، مشکلات کے اس دور میں قر آن مجید اور نبی آخر الزمان کی تعلیمات پر عمل کر نے سے ہی ہر بحران اور ہر مشکل سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔