• news

اسامہ تک رسائی سی آئی اے کی خواتین اہلکاروں کے سبب ممکن ہوئی: امریکی ٹی وی

واشنگٹن (ثناء نیوز) اسامہ بن لادن کو امریکی نیوی سیل کی ایک ٹیم نے کارروائی میں مارا لیکن اسامہ تک رسائی سی آئی اے کی خواتین اہلکاروں کے سبب ممکن ہوئی۔ سخت ترین مشن، ہائی پروفائل ٹارگٹ یہ تھا اسامہ بن لادن کی کھوج ۔ اسامہ تک پہنچنا آسان نہ تھا مگر امریکی نیوی سیل راتوں رات اسامہ تک پہنچی اور اسے ماردیا لیکن اس کٹھن کام کے پیچھے ساری محنت خواتین کی تھی اس ناممکن کو ممکن کرنے میں سی آئی اے کی 2 خاتون اہلکاروں نے اہم کردار ادا کیا۔ امریکی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ کی کمر توڑنے میں سی آئی اے کی خواتین اہلکاروں نے وہ کام کیا جو شاید بہت سے ملکوں کی ساری فورس مل کر بھی نہیں کر پا رہی تھی۔ اسامہ کی تلاش کے لئے بنائے گئے سپیشل سیل میں ڈیٹا جمع کرنے سے لے کر القاعدہ کے پکڑے گئے رہنماؤں سے تفتیش کرنے کا ہر کام خواتین اہلکاروں نے کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن