• news

پنڈی : کرفیو میں نرمی کے دوران آلو 100روپے کلو، آٹے کا تھیلا 1200روپے، انڈا 25 روپے تک فروخت ہوا

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی میں کرفیو میں نرمی کے باوجود شہریوں کو ریلیف نہ مل سکا۔ لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مختلف بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قلت کے باعث شہری مشکلات کا شکار رہے اور قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ آلو 100 روپے فی کلو، 20 کلو آٹے کا تھیلا 1200روپے جبکہ انڈا 20 سے 25 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔

ای پیپر-دی نیشن