شہباز شریف کا بدین کی معذور ٹیچر کا سرکاری علاج کرانے کا اعلان
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے معذور ٹیچر طاہرہ عبداللہ کا علاج سرکاری طور پر کرانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت کو طاہرہ عبداللہ سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ طاہرہ عبداللہ بدین سے تعلق رکھنے والی معذور ٹیچر ہیں اور معذوری کے باوجود انہوں نے درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے ان کے علاج پر 15 لاکھ کے قریب خرچ آئیگا۔