• news

میرپور ماتھیلو میں سبزیوں کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے: شہری پریشان

میرپور ماتھیلو میں سبزیوں کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے: شہری پریشان

میرپور ماتھیلو (آن لائن) میرپور ماتھیلو میں سبزیوں کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے، غریب سخت پریشان۔ تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو میں ان دنوں سبزی فروشوں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے، شہر میں ٹماٹر 200 روپے فی کلو، آلو 50 سے 70 روپے کلو، بھنڈی 80 روپے کلو، پیاز 80 روپے کلو، بیگن 60 روپے کلو، پالک 80 روپے کلو، ہر مرچ 100 روپے کلو، اسی طرح دوسری سبزیوں کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن