ٹنڈو آدم‘ دکان میں آتشزدگی‘ لاکھوں کا نقصان
ٹنڈو آدم‘ دکان میں آتشزدگی‘ لاکھوں کا نقصان
ٹنڈوآدم (آن لائن) ٹنڈو آدم شہر کے سٹیشن چوک پر نان بائی عبدالمناف خان کی بند دکان میں پراسرار آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا نقصان فرنیچر کے علاوہ آگ کے شعلوں سے دکان کی چھت بھی گر گئی شٹر ٹوٹ گئے۔ دکان کے مالک نے کہا کہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانا شروع کی اور فائر بریگیڈ کی گاڑی کچھ تاخیر سے پہنچی۔