• news

دشمنوں نے ہمیشہ ہمارے اختلافات سے فائدہ اٹھایا، مولانا فضل الرحمن بن محمد

دشمنوں نے ہمیشہ ہمارے اختلافات سے فائدہ اٹھایا، مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہل حدیث سنت نگر کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسالم دشمن عناصر نے ہمیشہ مسلمانوں کے آپس کے اختلافات کی وجہ سے فائدہ اٹھایا اور ہم آپس میں لڑ کر کمزور سے کمزور ہوتے جارہے ہیں جبکہ وہ ہمارے خلاف ایک نقطے پر متحد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری امت اس صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرے۔ ہم سب مسلمان ہیں۔ ایک دوسرے کے خلاف فتویٰ بازی کرکے ہم دنیا میں بدنام ہورہے ہیں۔ آج ہم اگر متحد ہو جائیں تو اسلام دشمن عناصر کو ہمارے بیچ دراڑیں ڈالنے کی ہمت نہیں ہوگی۔ بلکہ دنیا میں جہاں جہاں مسلمانوں پر ظلم و تشدد ہورہا ہے ہمیں مل کر اس کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن