• news

فیروزوالا میں عاشور ہ محرم الحرام بڑے عقیدت و احترام سے منایا گیا

فیروزوالا میں عاشور ہ محرم الحرام بڑے عقیدت و احترام سے منایا گیا

فیروزوالا (نامہ نگار) تحصیل فیروزوالا بھر میں عاشور محرم الحرام بڑے عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں پندرہ مقامات پر عاشور محرم کے جلوس برآمد ہوئے۔ جن میں ایان پورہ‘ کوٹ عبدالمالک‘ امامیہ کالونی‘ منڈیانوالہ‘ بکھیالہ‘ کوٹ پنڈی داس اور قلعہ ستار شاہ کے علاوہ دیگر مقامات پر علم‘ تعزیہ اور شبیہ ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گئے۔ اس سلسلے میں پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اس موقع پر علمائے کرام اور ذاکرین نے فلسفہ شہادت امام عالی مقام پر تفصیلات سے روشنی ڈالی۔ جلوسوں کے دوران زنجیر زنی کرتے ہوئے درجنوں عزا دار شدید زخمی ہوئے۔ جن کو طبی امداد بروقت فراہم کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن