حضرت امام حسینؓ کی قربانیاں امت کیلئے مشعل راہ ہیں: نصیر قادری
حضرت امام حسینؓ کی قربانیاں امت کیلئے مشعل راہ ہیں: نصیر قادری
فیروزوالا (نامہ نگار) ممتاز عالم دین علامہ نصیر احمد قادری نے کہاکہ حضرت امام حسین نے کربلا کے میدان میں جو قربانیاں پیش کیں وہ پوری امت کے لئے مشعل راہ ہے۔ شہدائے کربلا نے عظیم قربانیوں سے اسلام زندہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار جامع مسجد سبزی منڈی میں شہدائے کربلا کے موضوع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ نصیر احمد قادری نے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے۔ اسلام میں شہادت کا بڑا رتبہ ہے۔ حضرت امام حسینؓ تمام مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ امام عالی مقام نے باطل کے سامنے ڈٹ جانے اور ہر مصیبت کو صبر و استقامت سے برداشت کرنے کا درس دے کر اللہ تعالیٰ کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔ علامہ نصیر احمد قادری نے کہا کہ شہادت امام حسینؓ نے اسلام کو قیامت تک کے لئے زندہ کر دیا۔ آخر میں ملک کی سلامتی خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔