• news

ڈرون حملے ملکی سالمیت کے خلاف سازش ہیں: پیر عبدالقادر جیلانی

ڈرون حملے ملکی سالمیت کے خلاف سازش ہیں: پیر عبدالقادر جیلانی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ڈورن حملے پاکستان کی سا لمیت کے خلاف گہری سازش ہیں، امریکہ کی غلامی سے آزادی حاصل کئے بغیر پاکستان کو مستحکم اور پر امن نہیں بنایا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ قادریہ جیلانیہ فیروزوالا شاہدرہ ٹاﺅن لاہور میں انٹرنیشنل مسلم موومنٹ کے چیئرمین پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی ، علامہ مقصود احمد قادری، مولانا غلام محمد سیالوی، علامہ محمد رمضان سیالوی، علامہ سید شاہد حسین گردیزی، علامہ قاری محمد عارف سیالوی، پیر سید انور حسین کاظمی، مولانا سید غلام مصطفی عقیل، مولانا مبارک رضوی، مفتی محمد حمید چشتی نے صوفی محمد اسماعیل قادریؒ کے آٹھویں سالانہ عرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات دو حصوں میں ہونے چاہئیں افغان طالبان اور تحریک طالبان پاکستان کے مقاصد مختلف ہیں۔ اس لئے پاکستان کی رٹ کو چیلنج کرنے والے مساجد، مزارات اور مقدس مقامات کو تباہ کرنے والے دہشت گرد، تخریب کار، فرقہ پرست ہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف سخت آپریشن کی ضرورت ہے۔ یہ لوگ مذاکرات سے نہیں بلکہ طاقت کے استعمال سے سیدھے ہوسکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن