• news

شہدائے کربلا نے قربانی دیکر دین اسلام کو تاحیات زندہ کر دیا: واحد احمد

شہدائے کربلا نے قربانی دیکر دین اسلام کو تاحیات زندہ کر دیا: واحد احمد

فیروزوالا (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما و شاہدرہ گورنمنٹ ہسپتال کمیٹی کے کوآرڈینیٹر چودھری واحد احمد نے کہا ہے کربلا میں حق و باطل کا معرکہ تاریخ اسلام کا سانحہ ہے۔ حضرت امام حسین پر حریت پسند‘ صداقت شعار کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کربلا نے قربانی دے کر دین اسلام کو تاحیات زندہ کر دیا۔ واقعہ کربلا سے ہمیں صبر و تحمل کا سبق ملتا ہے۔ حضرت امام حسینؓ کی شہادت اسلامی تاریخ کا روشن باب اور آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن