اہل علاقہ کی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا: محمد امین انصاری
اہل علاقہ کی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا: محمد امین انصاری
حافظ آباد (پ ر) انصاری برادری حافظ آباد کے رہنما و سابقہ جنرل کونسلر محمد امین انصاری نے کہا ہے کہ انشاءاللہ چوتھی بار بھی منتخب ہو کر اہل علاقہ کی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا۔ اپنی رہائش گاہ محلہ خانپور میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے محمد امین انصاری نے مزید کہا کہ اہل علاقہ کا اعتماد میرے لئے قابل فخر ہے اس بار بھی بلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گا کیونکہ عوام میرے ساتھ ہیں۔ ماضی گواہ ہے ہم نے دعوے نہیں ہمیشہ عملی اقدامات کئے۔ اہل علاقہ فصلی بٹیروں کو مسترد کر دیں گے۔ اس موقع پر ملک شاہد محمود، سعید انجم و دیگر بھی موجود تھے۔