جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن: ہائیکورٹ کا فیصلہ مستحسن ہے: سلمان عابد
جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن: ہائیکورٹ کا فیصلہ مستحسن ہے: سلمان عابد
لاہور (لیڈی رپورٹر)مقامی حکومتوں کے فروغ کے لیے کام کرنے والے اتحاد” سول سوسائٹی فورم برائے مقامی طرز حکمرانی “نے پنجاب میں مقامی حکومتوں کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔فورم کے رہنماو¿ں سلمان عابد، داود ثقلین، فوزیہ وقار، ام الیلیٰ اظہر، ائمہ محمود،عبداللہ ملک، ممتاز مغل، انور حسین ، ذاکر شاہین، افتخار مبارک، افتخار رسول ،تنویرشہزاد، شہزادہ عرفان اورمحسن ڈارودیگرنے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ نہ صرف قانون کی حکمرانی او رجمہوری طرز سیاست کو تقویت دینے کا باعث بنے گابلکہ اس سے مقامی سطح پر برادری ازم ، لوٹا کریسی اور منتخب ارکان کی خرید و فروخت کے عمل کی بھی حوصلہ شکنی ہوگی ۔ رہنماو¿ں نے امید ظاہر کی کہ پنجاب کی صوبائی حکومت میثاق جمہوریت اور اپنے منشورمیں کیے جانے والے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر عمل کرکے پنجاب میں جماعتی بنیادوں پر مقامی انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنائے گی۔