راولپنڈی کے واقعہ میں ملک دشمن عناصر ملوث ہو سکتے ہیں: شیخ ثاقب‘ عامر منظور
راولپنڈی کے واقعہ میں ملک دشمن عناصر ملوث ہو سکتے ہیں: شیخ ثاقب‘ عامر منظور
حافظ آباد (پ ر) مسلم لیگ ن کے کارکنان شیخ ثاقب عبدالستار‘ عامر منظور رندھاوا‘ شیخ محمد عدیل صوبہ و دیگر نے 10 محرم الحرام کو راولپنڈی میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایسے واقعات کے پیچھے ملک دشمن عناصر کے ہاتھ کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا‘ وفاقی و پنجاب حکومت کی بہترین حکمت عملی کے باعث مجموعی طور پر ملک میں امن و امان کی صورتحال بہترین رہی‘ تاہم سانحہ راولپنڈی نے قوم کو رنجیدہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جانا چاہئے۔ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے عناصر کسی صورت رعایت کے مستحق نہیں۔ ہمیں متحد ہو کر امن و بھائی چارے کو فروغ دینا ہو گا۔