کوئٹہ، خضدار میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق
کوئٹہ، خضدار میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق
کوئٹہ (نیوز ایجنسیاں) خضدار اور کوئٹہ مےں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولےس اہلکار سمےت تےن افراد جاں بحق ہو گئے۔گزشتہ روز نامعلوم افراد نے خضدار مےں فائرنگ کر کے آر سی ڈی شاہراہ سے گزرنے والے دو راہ گےروں مجید اور محمد کریم کو قتل کردےا اور واقعہ کے بعد فرار ہو گئے۔ لےوےز نے لاشوں کو خضدار ہسپتال منتقل کرنے کے بعد شناخت کرنے کےلئے مردہ خانے مےں رکھوا دیا جبکہ کوئٹہ تھانہ کےچی بےگ کی حدود کلی بڑو مےں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولےس اہلکار عبدالخالق کو فائرنگ کرکے قتل کر دےا۔ فرنٹیئرکور بلوچستان نے پولیس اہلکار حفیظ اللہ کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ اور چرس برآمد کر لی۔دریں اثناءایف سی نے لک پاس بلوچستان کے قریب 42 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔افغان باشندے بغیر دستاویزات کے مند جا رہے تھے۔ دریں اثناءایرانی حکام نے غیر قانونی سفر کے الزام میں 32 پاکستانی باشندوں کو گرفتار کرکے تفتان میں انتظامیہ کے حوالے کردیا یہ لوگ غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔
کوئٹہ 3 قتل