دھاندلی کے الزام میں فاروق ستار کے خلاف درخواست مسترد
دھاندلی کے الزام میں فاروق ستار کے خلاف درخواست مسترد
کراچی (وقائع نگار) الیکشن ٹریبونل نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزام میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔ الیکشن ٹریبونل میں جسٹس ریٹائرڈ ظفر شیروانی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار اور حلقہ این اے 249 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالعزیز میمن کی جانب سے الیکشن ٹریبونل میں دستاویزات کے ساتھ اعتراضات بھی جمع کرائے گئے۔
فاروق ستار/درخواست