• news

میں نے فوج اور آئی ایس آئی کو پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ بنایا: یوسف رضا گیلانی

میں نے فوج اور آئی ایس آئی کو پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ بنایا: یوسف رضا گیلانی

لاہور (آئی این پی) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کے خلاف امریکہ نے جو ٹیکنالوجی استعمال کی پاکستان کے پاس کوئی توڑ نہیں تھا‘ کیری لوگر بل کے سوا کسی بھی موقع پر پاک فوج اور حکومت میں دوری نہیں ہوئی۔ مسلم لیگ ن سرائیکی صوبہ بنائے ہم ان کو مکمل سپورٹ کریں گے۔مسلم لیگ ن کو بھی ایم کیو ایم کی ضرورت ہے اس لئے گورنر تبدیل نہیں کر رہی۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے مجھے ایک میٹنگ میں بتایا کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت موجود ہیں‘ میں نے امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن کے سامنے کبھی ڈرون حملوں کی حمایت نہیں کی شیری رحمن کی موجودگی میں امریکی صدر اوباما سے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا‘ ججز بحالی کا فیصلہ میرا اور صدر آصف زرداری کا تھا ہم نے ہی ججز بحالی بارے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو آگاہ کیا۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں پہلا وزیراعظم تھا جس نے فوج اور آئی ایس آئی کو پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید زندہ ہوتیں تو مجھے صدر بناتیں کیونکہ بے نظیر بھٹو شہید کی موجودگی میں مجھے آصف زرداری نے بتایا کہ بے نظیر آپ کو صدر مملکت بنانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی سیاست کی آج بھی ضرورت ہے اور اگر حکومت نے چلنا ہے تو اسے بھی مفاہمت کی سیاست کرنا ہو گی۔
یوسف گیلانی

ای پیپر-دی نیشن