• news

کراچی: پلاسٹک کے کارخانے میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا نقصان

کراچی: پلاسٹک کے کارخانے میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا نقصان

کراچی (سٹاف رپورٹر) لیاقت آباد کے علاقے الکرم سکوائر بلاک 2 میں پلاسٹک کے کارخانے میں آگ لگ گئی جس کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پلاسٹک کا کارخانہ

ای پیپر-دی نیشن