سندھ: بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے تعین کیلئے وزارتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب
سندھ: بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے تعین کیلئے وزارتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب
کراچی (این این آئی) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور تاریخ کے تعین کیلئے وزیراعلیٰ سندھ نے وزارتی کمیٹی کا اجلاس 18 نومبرکو طلب کرلیا۔ حتمی تاریخ 19 نومبرکو الیکشن کمشن کے اجلاس میں پیش کی جائیگی۔ اجلاس میں سندھ میں حلقہ بندیوں کی تشکیل اور نئی ووٹرلسٹوں کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر سندھ کابینہ کا اجلاس آئندہ 48 گھنٹے میں بلائے جانے کا بھی امکان ہے۔
اجلاس طلب