• news

600سعودی القاعدہ گروہ سے وابستہ‘ شام میں لڑ رہے ہیں،ماہر مذہبی امور

 پیر س +ریاض (این این آئی+ آن لائن) ماہر مذہبی امورفارس بن حضام نے کہاہے کہ تقریباً 600 سعودی شہری شام میں بشارالاسد رجیم کے خلاف برسر پیکار ہیں، یہ افراد القاعدہ سے منسلک گروپوں سے وابستہ ہیں۔ اس امر کا اظہار اسلام پسند ماہر فارس بن حضام نے عرب ٹی وی سے گفتگومیں کیا ،فرانسیسی پولیس نے شام میں بشارالاسد حکومت کے خلاف لڑنے والے مسلم شدت پسند گروپوں کے لیے عسکریت پسند بھیجنے والے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ لقاعدہ سے تعلق رکھنے والے ایک گروہ نے شام میں غلطی سے اپنے ہی ایک ساتھی کمانڈر کا سر قلم کرنے کے بعد معافی مانگ لی۔ آن لائن پر ایک ویڈیو میں یہ منظر دکھایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن