9 اور 10 محرم پر سروس بند کرنے سے موبائل کمپنیوں کو 2 ارب سے زائد کا نقصان
اسلام آباد (این این آئی) 9 اور 10 محرم کے موقع پر حکومت کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ملک میں موبائل فون سروس بند کرنے سے موبائل فون کمپنیوں کو دو ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے جبکہ قومی خزانے کو 29 کروڑ 60 لاکھ کا نقصان ہوا۔