• news

سری لنکا نے مارچ تک خود تحقیقات نہ کیں تو معاملہ اقوام متحدہ لے جائوں گا ۔ برطانوی وزیر اعظم کی دھمکی

کولمبو(نیوز ایجنسیاں+ اے ایف پی) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے دھمکی دی ہے کہ اگر سری لنکا نے 26 سالہ خانہ جنگی کے آخری مرحلے میں مبینہ جنگی جرائم سے متعلق مارچ 2014 تک خود تحقیقات نہ کیں تو اس معاملے کی بین الاقوامی تحقیقات کے لیے زور دیا جائے گا۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ہفتہ کو سری لنکا کے تامل علاقے جافناکادورہ اورلوگوں سے ملاقات کے بعد اپنے اس دورے کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ کچھ بہت ہی اہم سوالات ہیں اور وہ سارے ہولناک مناظر، جو ہم نے ٹیلی وژن پر دیکھے کہ کیسے جنگ کے اختتام پر ہزاروں بے گناہ شہریوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ جافنا کے لوگوں کے جذبات اس وقت کھل کر سامنے آئے جب دو خواتین اچانک کیمرون کے کاروان کے سامنے آ گئیں۔ وہ خانہ جنگی کے د وران ہلاک ہونے والے اپنے عزیزوں کی تصویریں لئے ہوئے تھیں۔ ڈیوڈ کیمرون نے بزرگ خواتین سے بات بھی کی۔  تامل عورتوں کے علاوہ حکومت کے حامی سنہالی باشندوں نے ایک مظاہرہ کیا۔ مظاہرین 1948ء سے پہلے برطانوی دور میں ہونے والی مبینہ زیادتیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کررہے تھے۔ سری لنکا کے صدر راجا پاکسے نے کہا کہ 4 سال سے سری لنکا میں کوئی دہشتگردی کا واقعہ پیش نہیں آیا۔

ای پیپر-دی نیشن