مبینہ پولیس مقابلہ میں نوجوان کی ہلاکت ایس ایچ او نولکھا سمیت11اہلکاروں کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر
مبینہ پولیس مقابلہ میں نوجوان کی ہلاکت ایس ایچ او نولکھا سمیت11اہلکاروں کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر
لاہور ( وقائع نگار خصوصی)مبینہ طور پر3لاکھ روپے رشوت لینے کے باوجود بیٹے کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے والے نولکھا کے ایس ایچ او سمیت 11پولیس اہلکاروں کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست لئے والدہ عدالت پہنچ گئی ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود ضرغام نے ابتدائی سماعت کے بعد آئندہ پیشی پر فریقین کو بحث کے لئے طلب کرلیا۔ درخواست شاہدرہ کی رہائشی رانی بی بی نے منیر نامی شخص تھانہ نولکھا کے انتظار جٹ اے ایس آئی وغیرہ کے خلاف اندراج مقدکہ کیلئے دائر کی۔