ہائیکورٹ کے حکم پر انکوائری‘ بیٹی سے بداخلاقی کے الزامات بے بنیاد نکلے، لڑکی مشکوک کردار پر قتل ہوئی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات
ہائیکورٹ کے حکم پر انکوائری‘ بیٹی سے بداخلاقی کے الزامات بے بنیاد نکلے، لڑکی مشکوک کردار پر قتل ہوئی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات
لاہور ( وقائع نگار خصوصی)ہائی کورٹ نے بیٹی کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔عدالت عالیہ کے حکم پر پولیس نے نواں کوٹ میں بیٹی کو مبینہ بد اخلاقی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مکمل پولیس رپورٹ عدالت میں پیش کر د ی۔ درخواست صوفیہ صفدر کی سہیلی ثوبیہ امان نے دی جس میں الزام لگایا کہ صوفیہ کے والد صفدر نے بداخلاقی کی۔ تاہم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات کی رپورٹ کے مطابق صوفیہ صفدرکومشکوک سرگرمیوں کے پیش نظر اسکے بھائی عدیل صفدرنے اسکو قتل کیا۔ جس کے خلاف تھانہ صدر گجرات میں مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔ جبکہ صفدر حسین کی جانب سے اپنی بیٹی کو ہراساں کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں اور درخواست دہندہ ثوبیہ امان نے یہ الزامات درخواست میں سنسنی پیدا کرنے کےلئے لگائے تھے۔