پنڈورا بکس کھلنے سے بڑے بڑے نام سامنے آئیں گے، آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا کچھ نہیں بنے گا: وکیل مشرف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے حکومت کی طرف سے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے اعلان پر کہا ہے کہ اس کیس کا کچھ نہیں بنے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو امید تھی کہ وزیر داخلہ راولپنڈی واقعہ پر بات کرینگے، لوگوں کی توجہ کو ہٹایا جا رہا ہے۔ کمشن کا مطلب کسی چیز کو دبانا ہوتا ہے، پنڈورا باکس کھلنے سے بڑے بڑے نام سامنے آئیں گے۔ بات نکلے گی تو بہت دور تک جائیگی۔