• news

چیف جسٹس کو خط رجسٹرار کے ذریعے لکھا جائیگا، درخواست ملنے پر وفاقی حکومت خصوصی عدالت کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی: سیکرٹری قانون

اسلام آبا د(اے این این) وفاقی سیکرٹری قانون نے کہا ہے ہائی کورٹس کے 3 ججز پر مشتمل خصوصی عدالت کے قیام کے لئے (آج) پیر کو خط لکھا جائے گا۔ چیف جسٹس کو خط رجسٹرار کے ذریعے لکھا جائے گا۔ درخواست ملنے کے بعد وفاقی حکومت سپیشل کورٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری قانون نے کہا سپیشل کورٹ اسلام آباد میں قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا سپیشل کورٹ 1976 کے سنگین غداری ایکٹ کے تحت قائم کی جائے گی۔ جبکہ خصوصی عدالت کے قیام کے لئے چیف جسٹس کو خط (آج) پیر کو لکھا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن