• news

ایف آئی اے کی رپورٹ سپریم کورٹ کی امانت ہے: نثار کا مندرجات پر بات کرنے سے گریز

اسلام آباد (اے این این) وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے 3 نومبرکے اقدامات سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ کے مندرجات کے بارے میں سوالات کاجواب دینے سے گریز کیا۔ رپورٹ کوسپریم کورٹ کی امانت قراردیدیا۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا رپورٹ کے مندرجات کے حوالے سے زیادہ گفتگو نہیں کی جا سکتی۔ کئی صحافیوں نے ان سے بار بار اس حوالے سے استفسار کیا تھا کہ اس رپورٹ کے مطابق اور کون سے لوگ مشرف کے ساتھ ملوث ہیں اور رپورٹ میں مزید کیا ہے لیکن انہوں نے اس حوالے سے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔

ای پیپر-دی نیشن