مالدیپ کے نومنتخب صدر عبداللہ یامین نے حلف اٹھالیا، سیاسی استحکام لانے کا عزم
مالے (اے ایف پی) مالدیپ کے نومنتخب صدر عبداللہ یامین نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ انہوں نے خطاب کرتے کہا مظاہروں اور تشدد کے سبب ملکی حالات بگڑ گئے ہیں۔ میں سیاسی ابتری کے خاتمے اور ملک میں استحکام لانے کی کوشش کرونگا۔ یاد رہے انہوں نے گزشتہ روز ’’رن آف الیکشن‘‘ میں سابق صدر نشیر کو واضح اکثریت سے شکست دیدی تھی۔ یامین نے دعا کیساتھ فرائض کی ادائیگی شروع کی۔