• news

پریذیڈنٹ کرکٹ کپ کے آر ایل کی ٹیم 78 رنز پر آﺅٹ

پریذیڈنٹ کرکٹ کپ کے آر ایل کی ٹیم 78 رنز پر آﺅٹ

 لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پریذیڈنٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چار روزہ میچ کے پہلے روز کے آر ایل کی ٹیم پورٹ قاسم کیخلاف پہلی اننگز میں 78 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے پہلے روز کے آر ایل کی ٹیم پورٹ قاسم کے باﺅلرز کا مقابلہ نہ کر سکی اور پوری ٹےم صرف 78 رنزپر پوےلےن لوٹ گئی ۔ کے آر اےل کی جانب سے نوید یٰسین 19 انیس،یاسر عرفات اور نیر عباس 13, 13 رنز بنا کر نماےاں رہے ،پورٹ قاسم کی جانب سے عبدالرﺅف اور محمد طلحہ نے چار،چار جبکہ محمد سمیع نے دو وکٹیں حاصل کیں،،جواب میں پہلی دن کھیل کے اختتام پر پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر155 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی،، خرم منظور 80 اور خالد لطیف 32 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، کے آر ایل کی جانب سے صدف حسین تین وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن