گلوکار ابرار الحق بھارتی گلوکاروں کے ساتھ البم بنائیں گے
گلوکار ابرار الحق بھارتی گلوکاروں کے ساتھ البم بنائیں گے
لاہور(آئی این پی) گلوکار ابرار الحق بھارتی گلوکاروں کے ساتھ البم بنائیں گے۔ ایک ملاقات کے دوران ابرار الحق نے کہا کہ وہ گلوکار ہیں اور گلوکاری میں ہی اپنی پہچان رکھنا چاہتے ہیں‘ بھارتی گلوکاروں شکھونت ڈھڈا‘ ہربھجن مان‘ ببو مان اور گرداس مان کےساتھ اپنی مشترکہ آڈیو البم بنا رہا ہوں جو صوفیانہ کلام پر مبنی ہو گی اور اسے آئندہ سال کے آغاز میں ریلیز کیا جائیگا۔