• news

سینئر ہدایتکار پرویز ملک کی پانچویں برسی آج منائی جائےگی

سینئر ہدایتکار پرویز ملک کی پانچویں برسی آج منائی جائےگی

لاہور( این این آئی)فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار پرویز ملک کی پانچویں برسی آج ( پیر ) کو منائی جائے گی ۔ پرویز ملک 1937ءکو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے بطور ہدایتکار بیس سے زائد فلمیں بنائیں جس میں زیادہ فلمیں اردو فلموں کی تھی جن میں خاص طور پر پاکیزہ ، تلاش ، ہم دونوں ،قربانی ، غریبوں کا بادشاہ ، پہچان قابل ذکر ہیں ۔ وہ 18نومبر 2008ءکو دنیا فانی سے رخصت ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن