راولپنڈی کا سانحہ انتہائی دلخراش ، دہشتگردی اور فرقہ واریت کا قلع قمع کرنا ہوگا : قوی خان
راولپنڈی کا سانحہ انتہائی دلخراش ، دہشتگردی اور فرقہ واریت کا قلع قمع کرنا ہوگا : قوی خان
لاہور( این این ائی)سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ یوم عاشور کے روز راولپنڈی کا سانحہ انتہائی دلخراش ہے ، دہشتگردی اور فرقہ واریت کا عفریت اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہا ہے جسکا قلع قمع کرنا ہوگا ۔ اپنے رد عمل میں سینئر اداکارکا کہنا تھاکہ تمام مکاتب فکر کے علماءکرام کو موجودہ حالات میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ فرقہ واریت نے اگر آگ پکڑ لی تو یہ کسی سے بھی کنٹرول نہیں ہو سکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماءکرام کو مل بیٹھ کر ایسے عناصر کو بے نقاب کرنا چاہیے جوتفرقہ ڈالنے کے لئے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیںکیونکہ پاکستان موجودہ حالات میں ایسے واقعات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔