سٹیج ڈرامے کو بہتر بنا نے کیلئے اچھے رائیٹرز ، ڈائریکٹرز کی ضرورت ہے: محمد پرویز کیفی
سٹیج ڈرامے کو بہتر بنا نے کیلئے اچھے رائیٹرز ، ڈائریکٹرز کی ضرورت ہے: محمد پرویز کیفی
لاہور (اے پی پی)سینکڑوں سٹیج ڈرامے پروڈیوس کرنے والے سینئر پروڈیوسر محمد پرویز کیفی نے کہا ہے کہ سٹیج ڈرامے کو بہتر بنا نے کیلئے اچھے رائیٹرز اور ڈائریکٹر زکو آگے لانے کی ضرورت ہے۔اتوارکو یہاں اے پی پی سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ تھیٹر ڈرامے کی ماں اور باپ دونوں ختم کر دیے گئے ہیں۔ اس لئے آج کا اسٹیج ڈرامہ زوال سے دو چار ہے۔ انہوں نے کہا ایک اچھا ڈرامہ کی ماں سکرپٹ اور باپ وہ ڈائریکٹر ہوتا تھا جو ڈرامے کو ملکر کامیاب کرایا کرتے تھے۔ اب اچھا رائیٹر اور ڈائریکٹر دونوں غائب ہیںنا بلد لوگ فنانسر بن کر اسٹیج ڈرامے کر رہے ہیں، اس لئے ڈرامے میں بیہودگی عروج پر ہے اور فیملیز ڈرامے سے دور ہو گئی ہیں۔ .پرویز کیفی نے کہا کہ آج بھی سٹیج ڈرامے کو بہتر بنانے کیلئے اچھے رائیٹرز اور ڈائریکٹر کو آگے لانے کی ضرورت ہے۔ ڈرامے کا وقت 9 بجے سے 11 بجے رات تک ہونا چاہئے۔ موجودہ حادثاتی اور اچانک نئے فنکاروں کی تربیت کی اشد ضرورت ہے۔ اس طرح فیلیمز دوبارہ معیاری ڈراموں کی طرف متوجہ ہو سکیں گی۔ پرویز کیفی نے کہا کہ موجودہ حالات میں انہوں نے تھیٹر ڈرامہ پروڈیوس کرنا بند کر دیا ہے۔ جب حالات بہتر ہونگے وہ دربارہ پروڈکشن کی طرف آجائیں گے۔