فلم انڈسٹری کی بحالی بیان بازی سے ممکن نہیں : ریشم
فلم انڈسٹری کی بحالی بیان بازی سے ممکن نہیں : ریشم
لاہور( این این آئی)ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی بیان بازی سے ممکن نہیں اس کے لئے نہ صرف حکومت بلکہ اس سے وابستہ لوگوں کو بھی عملی اقدامات اٹھانا ہونگے ، جب تک پرستار چاہیں گے مرکزی کردار ادا کرتی رہوں گی اور کسی کو اس حوالے سے فکر کرنے کی ضرورت نہیں ۔ اداکارہ کا کہنا تھاکہ فلم انڈسٹری جن حالات سے دوچار ہے ان سے باہر نکلنے کیلئے حکومت کی سرپرستی نا گزیر ہے لیکن حکومت تک آواز پہنچانے کے لئے ہمیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا ۔ حکومت مقامی فلموں پر سرمایہ کاری کرکے نہ صرف کثیر سرمایہ کما سکتی ہے بلکہ اس سے روزگار کے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ ہمارے شعبے کے لئے الگ سے وزارت بنائی جائے کیونکہ کوئی بھی وزیر اضافی چارج سے اس طرف وہ توجہ نہیں دے سکتا جس کی اسے ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میرے پرستار چاہیں گے میں مرکزی کردار ادا کرتی رہوں گی اور اسکے لئے کسی کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔