• news

مصباح پر انگلیاں اٹھانے والے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں

مصباح پر انگلیاں اٹھانے والے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں

مکرمی! قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مشورہ دیا گیا کہ وہ پاکستان جنوبی افریقہ کے درمیان کرکٹ سیریز جو جنوبی افریقہ ملک میں ہونی ہے اس پر وہ آرام کریں یعنی اس کا دوسرا صاف مطلب یہ تھا کہ وہ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لیں اب ذرا حالیہ پاکستان جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز جو دبئی‘ شارجہ‘ ابوظہبی ہیں منعقد ہوئی اس کا جائزہ ہر کھلاڑی کی کارکردگی کا انفرادی جائزہ لیا جائے تو ٹیسٹ میچز میں مصباح الحق کی کارکردگی چاروں اننگز میں اچھی رہی‘ مصباح الحق کے علاوہ ذرا بتایا جائے کونسا پاکستانی کھلاڑی ہے جو وکٹ پر ٹھہرتا ہے، مصباح الحق نے اس سال کے سیزن میں ایک ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔ مصباح الحق کی کارکردگی پر سوال اٹھانے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں کیونکہ وہ تو اب پاکستان اے ٹیم میں بھی شمولیت کے قابل نہیں رہے ہیں۔(چودھری فرحان شوکت ہنجرا )

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن