• news

سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانی فوری رجسٹریشن کرا لیں، انصار برنی کی اپیل

سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانی فوری رجسٹریشن کرا لیں، انصار برنی کی اپیل

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سماجی کارکن انصار برنی نے غیرقانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے دی گئی مہلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فوری طور پر رجسٹریشن کرا لیں۔ اگر بروقت رجسٹریشن نہیں کرائی تو سعودی حکومت غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار اور سزا کے ساتھ ملک بدر کر سکتی ہے۔
 سعودی عرب میں مقیم غیرقانونی پاکستانیوں کی رجسٹریشن کیلئے وزارت خارجہ، پاکستانی سفارتخانہ اور سعودی حکام سے رابطے میں ہیں۔
انصار برنی/ اپیل

ای پیپر-دی نیشن