• news

وزیراعظم کی واپسی پر وفاقی کابینہ میں توسیع متوقع

وزیراعظم کی واپسی پر وفاقی کابینہ میں توسیع متوقع

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف کی سری لنکا اور تھائی لینڈ کے سرکاری دورہ سے واپسی پر رواں ہفتہ کے آخر میں وفاقی کابینہ میں توسیع متوقع ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ میں محرم سے قبل توسیع کا فیصلہ کیا تھا۔ کابینہ میں جے یو آئی (ف) سے اکرم درانی، عباس آفریدی کی بطور وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر طارق فضل کی بطور وزیر مملکت شمولیت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض وزراءکے محکموں میں ردوبدل کا امکان بھی ہے۔
کابینہ

ای پیپر-دی نیشن