• news

لاہور ہائیکورٹ: پنجاب حکومت ڈینگی سے ہلاکتوں کے بارے میں جواب 21 نومبر کوجمع کرائے گی

لاہور ہائیکورٹ: پنجاب حکومت ڈینگی سے ہلاکتوں کے بارے میں جواب 21 نومبر کوجمع کرائے گی

لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے ڈینگی سے مسلسل ہلاکتوں پر لئے گئے نوٹس کا پنجاب حکومت 21 نومبر کو جواب پیش کرے گی ، گزشتہ سماعت پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان کی عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے بتایا تھا پنجاب حکومت ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے، ابھی تک ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہیں رک سکا جس کی سب سے بڑی وجہ غیر معیاری ڈینگی سپرے ہے۔ عدالت نے معاملہ پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے قرار دیا کہ یہ انسانی جانوں کا معاملہ ہے۔عدالت خاموش نہیں بیٹھ سکتی۔
ڈینگی ہلاکتوں بارے جواب

ای پیپر-دی نیشن