• news

آزاد کشمیر کونسل کا بجٹ پیش، 3ارب 55کروڑ ورپے خسارے کا سامنا

آزاد کشمیر کونسل کا بجٹ پیش، 3ارب 55کروڑ ورپے خسارے کا سامنا

اسلام آباد (ثناءنیوز) مالی سال 2013-14ءکے لئے آزاد جموں و کشمیر کونسل کا بجٹ پےش کر دےا گےا ہے، مالی سال 2013-14ءکیلئے اخراجات کا تخمینہ 14ارب 48 کروڑ 30 لاکھ روپے لگاےا گےا ہے جبکہ ٹیکس محصولات کا تخمینہ 10.932ارب روپے لگاےا گےا۔ اس طرح 3 ارب 55 کروڑ 11 لاکھ روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔
 کونسل کا اجلاس صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کو مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے اور مسلح افواج اور اس کے جوانوں اور شہیدوں، تحریک آزادی کشمیر کے مجاہدوں اور شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قرارداد منظور کی گئی۔ اس قرارداد میں بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال دراندازی کی مذمت اور مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنے کے لئے حمایت شامل تھی۔ پچھلے سال آزاد جموں وکشمیر کونسل کا بجٹ 9594ملین روپے تھا۔ اس سال آپریشنل اخراجات میں 30فیصد کمی کی گئی ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 20نومبر کو وزیراعظم محمد نوازشریف بجٹ کی منظور دیں گے۔
آزاد کشمیر بجٹ

ای پیپر-دی نیشن