حکومتی نااہلی، سستی کا سبب راولپنڈی واقعہ پیش آیا، مولانا راغب نعیمی
حکومتی نااہلی، سستی کا سبب راولپنڈی واقعہ پیش آیا، مولانا راغب نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) واقعہ راولپنڈی میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کےے بغیر مستقبل میں بھی ملک کو دہشت گردی سے پاک نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یوم عشرکے موقع پر دہشت گردی کا واقعہ رونما ہونا انتظامیہ کی جانب سے انتہائی سستی اور کاہلی کا نتیجہ ہے جس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے واقعہ کراچی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر جتنا بھی افسوس کا اظہار کیا جائے کم ہے یہ بات ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ مولانا محمد راغب حسین نعیمی نے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں واقعہ راولپنڈی پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ جڑواں شہروں میں افسوس ناک واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہےے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو کسی صورت میں رعاےت نہ دی جائے۔جب تک قالین کے نیچے چھپے گند ہو صاف نہیں کیا جائے گا اس وقت کا اسلامی جمہوریہ پاکستان سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی ۔