معروف کالم نویسوں، صحافیوں کا ٹیچنگ ٹریننگ ہسپتال میں نئے آرتھوپیڈک اینڈ سپائن سرجری یونٹ کا دورہ
معروف کالم نویسوں، صحافیوں کا ٹیچنگ ٹریننگ ہسپتال میں نئے آرتھوپیڈک اینڈ سپائن سرجری یونٹ کا دورہ
لاہور(نیوز رپورٹر) ٹی وی اور اخبارات سے تعلق رکھنے والے معروف کالم نویسوں اور صحافیوں نے گذشتہ روز گھرکی ٹیچنگ ٹریننگ ہسپتال میں بننے والے نئے آرتھوپیڈک اینڈ سپائن سرجری یونٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز نے صحافیوں اور کالم نویسوں کو 30 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے آرتھوپیڈک اینڈ سپائن سرجری یونٹ کے 5 جدید آلات سے آراستہ آپریشن تھیٹرز کا دورہ کرایا اور انہیں بتایا کہ لاہور کا واحد ہسپتال ہے جہاں غریبوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اگلے ماہ دسمبر تک اس یونٹ کو مریضوں کے علاج و معالجہ کے لیے کھول دیا جائے۔