ڈینگی مہم کے دوران بھرتی ہونے والی نرسز کی مدت ملازمت بڑھانے کا فیصلہ
ڈینگی مہم کے دوران بھرتی ہونے والی نرسز کی مدت ملازمت بڑھانے کا فیصلہ
لاہور (نیوز رپورٹر) ڈینگی مہم کے دوران ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی ہونے والی تمام نرسز کی مدت ملازمت بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس حوالے سے ابتدائی طورپر وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت پنجاب نے لاہور جنرل ہسپتال میں ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی ہونے والی 97 نرسز کی ملازمت مدت میں توسیع کردی۔