• news

کارکن مسلم لیگ کے حمایت یافتگان کی کامیابی میں کردار ادا کریں: افضل کھوکھر

کارکن مسلم لیگ کے حمایت یافتگان کی کامیابی میں کردار ادا کریں: افضل کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ رائیونڈ کے بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسل رائیونڈ سٹی اور یونین کونسل رائیونڈ ویلج میں مسلم لیگی پینل کی حمائت کرنے والے ہی اصل مسلم لیگی شمار ہوں گے، قائدین کی ہدائت پر دونوں پینلزکا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے اور ان کی تبدیلی کا کوئی چانس نہیں، لہٰذا کارکنان تجویز کردہ پینلز کی کامیابی میں کردار ادا کریں، دونوں یونین کونسلوں میں مجوزہ پینلز ہی الیکشن لڑیں گے اور حلقہ کو اوپن کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ قائدین کے فیصلوں کو من و عن قبول کرنا ہی لیگی کارکنوں کا طرہ امتیاز ہونا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن