عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے: کامران سیف
عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے: کامران سیف
لاہور (خبر نگار) ق لیگ لاہورکے جوائینٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے واقعہ راولپنڈی میں 11قیمتی جانوں کے ضیاع پررنج و غم اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ راولپنڈی میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی ذمہ داری حکومت پر ہے کیونکہ جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دراری حکومت وقت پر ہوتی ہے۔ حکومت ذمہ داروں کا تعین کرکے قرار واقعی سزا دے اور اس واقعہ کے نتیجہ میں جانی و مالی نقصانات کا ازالہ کیا جائے ۔ سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کرنے چاہیے تھے تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصانات سے بچا جا سکتا۔