حلقہ کی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا: امجد نذیر بٹ
حلقہ کی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا: امجد نذیر بٹ
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن یو سی 25 کارکنان اور امیدواران بلدیاتی الیکشن کا اجلاس ٹکٹ ہولڈر چیئرمین، صدر پی پی 139 امجد نذیر بٹ کی صدارت میں مرکزی آفس راشد روڈ پر ہوا۔ سردار نسیم، ملک محمود الحسن، ملک شوکت علی، رانا سہیل، حاجی یامین، میاں اکبر، حاجی سرور اور دیگر نے شرکت کی۔ شرکاءاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امجد نذیر بٹ نے کہا کہ ہم قائد کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے اور میاں شہباز شریف، میاں حمزہ شہباز کے تعاون سے حلقہ کو لاہور کا مثالی علاقہ بنائیں گے۔