لال مسجد کی طرح واقعہ راولپنڈی کے اصل حقائق قوم سے چھپائے جارہے ہیں: حافظ محسن جاوید
لال مسجد کی طرح واقعہ راولپنڈی کے اصل حقائق قوم سے چھپائے جارہے ہیں: حافظ محسن جاوید
لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ محسن جاوید نے کہا کہ اسلام امن وامان کا دین ہے۔ لال مسجد کی طرح واقعہ راولپنڈی کے اصل حقائق قوم سے چھپائے جاررہے ہیں جو ملک و ملت کیساتھ دھوکہ ہے۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا صوبائی حکومتوں اور ریاست کی اولین ذمہ داری ہے جس میں وہ ناکام ہو گئے ہیں۔ حکومت اپنا کردار ادار کرتے ہوئے واقعہ راولپنڈی کے اصل حقائق قوم کے سامنے لائیں۔