شہباز شریف ڈینگی سے محفوظ پنجاب کیلئے رات دن ایک کئے ہوئے ہیں: رانا مبشر اقبال
شہباز شریف ڈینگی سے محفوظ پنجاب کیلئے رات دن ایک کئے ہوئے ہیں: رانا مبشر اقبال
کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رانا مبشر اقبال ،طلحہ برکی نے ہیر گرلز ہائی سکول کی طالبات سے ڈینگی کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں ڈینگی سے محفوظ اور صحت مند پنجاب کے لیے حکومت دن رات مثالی اقدامات کر رہی ہے اور باہمی کاوشوں سے ڈینگی کا خاتمہ بہت جلد یقینی ہو گا، ڈینگی کے خلاف جنگ میں عوا م کا تعاون مثالی ہے اور ڈینگی کے خاتمے کے لیے مسلسل اقدامات کے فعال کی مانیٹرنگ سے مطلوب نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔